اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ناروے میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے ناروے کے ایک شہر میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ ناروے میں اسلام مخالف تنظیم کی ریلی کے دوران ایک شخص نے قرآن پاک کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی کوشش کی تھی۔