اگسلام آباد (این این آئی) دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد عمر سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے عہدہ واپس لے لیا گیا۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسد عمر کو قائمہ کمیٹی صدارت سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔اسد عمر کے وفاقی وزیر بننے کے بعد ان سے قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اسد عمر کے وزرات کے حلف اٹھانے کے دن سے خالی تصور ہوگا۔
نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پیر کے روز اسد عمر کو مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وزارت منصوبہ بندی وترقی کا وزیر بنادیا گیا تھاخسرو بختیارکو دوسری وزارت سونپی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ میں تبدیلی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی تھی۔