جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جھوٹ کا ”ٹائی ٹینک“ زمین بوس ہونے والا ہے عوام تھوڑا انتظار کریں‘حمزہ شہبازنے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہآپ نے اپوزیشن کے تمام لوگوں کو جیل میں بند کردیا مگر پرفارمنس زیرو ہے،جھوٹ کا ٹائی ٹانک زمین بوس ہونے والا ہے،ان مشکل حاات کے باوجود اپوزیشن نے اپنا آئینی رول ادا کیا ہے،اپوزیشن نے پہلے دن کہا تھا میثاق معیشت کرو مگر مذاق اڑایا گیا، میں چیف جسٹس کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا مگر اداروں پر بات نہیں ڈالنی چاہیے،اللہ کی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے تھوڑا انتظار کریں۔

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی دعاؤں سے میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے،14 ماہ ہو گئے ہیں میری ایک ہی بات ہے اگر یہ حکومت (ن) لیگ کی نسبت 25 فی صد بھی پرفارم کر جائے تو شاباش دوں گا،آج بھٹے کے مزدورز،ڈیلی ویجز ملازمین،سفید پوش طبقہ اور تاجر برادری معیشت کا رونا رو رہے ہیں،14 ماہ میں سبزیاں،پھل،ادویات کی قیمت 6 گنا بڑھ چکی ہے،پاکستانیوں کو تشویش ہے اگر حکومت کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو ہم مزید سیاسی گرداب میں پھنس جائیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ جو توقعات اور سبز باغ دکھائے گئے وہ بجلی ا ور گیس کے بلوں کی صورت میں بم بن کر برسے ہیں،ہر چیز کا منطقی انجام ہوتا ہے لیکن ان سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی،انہیں ٹماٹر کے ریٹ کا نہیں پتا, عوام سے پوچھیں ٹماٹر کی قیمت کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی مل کر اس معاشی بدحالی کا کوئی حل نکالے گی،پی ٹی آئی سی پیک کی مخالفت کرتی تھی اور آج نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتی ہے،ہم نے ڈینگی کنٹرول کیا مگر اب صورتحال مختلف ہے،ربیع الاول کا مہینہ ہے،کیا ریاست مدینہ میں غریب بھوکا مرتا تھا؟انہوں نے کہا کہ بنی گالا کے محل غریبوں کا مذاق اڑاتے ہیں،آپ نے اپوزیشن کے تمام لوگوں کو جیل میں بند کردیا مگر پرفارمنس زیرو ہے،جھوٹ کا ٹائی ٹانک زمین بوس ہونے والا ہے،ان مشکل حاات کے باوجود اپوزیشن نے اپنا آئینی رول ادا کیا ہے،اپوزیشن نے پہلے دن کہا تھا میثاق معیشت کرو مگر مذاق اڑایا گیا،انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا مگر اداروں پر بات نہیں ڈالنی چاہیے،اللہ کی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے تھوڑا انتظار کریں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…