مانسہرہ(آن لائن) اوگی میں ڈیڑہ سالہ بچی 4 روز بعد کنوئیں سے زندہ نکال لی گئی،ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل اوگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چار روز قبل جنت نامی بچی گھر سے کھیلنے کے لیے گئی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔بتایا گیا کہ ننھی بچی کنوئیں میں گر گئی تھی۔ایک راہگیر کی نشاندہی پر بچی کو جب کنوئیں سے نکالا گیا تو وہ زندہ تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات کے عدم فقدان کی وجہ سے دم توڑ گئی۔جس کنوئیں سے بچی کو
نگالا گیا وہ اس کے گھر سے 50 گز کے فاصلے پر تھا جب کہ کنوئیں کی گہرائی 7 فٹ تھی۔بچی کی لاش کو اب والین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔اور اہل علاقہ بچی کی اس اچانک موت گہرے صدمے کا شکار ہیں۔اہلِ علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ بچی چار روز سے کنوئیں میں ہو۔ممکنہ طور پر بچی کو آج ہی کنوئیں میں پھینکا گیا ہے۔بچی کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے آئی جی خیبرپختنخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں اور ملزمان کو سزا دی جائے۔