تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان،تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان،تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں شدید سموگ کے باعث آج بروز (جمعہ) کو تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے شدید فضائی الودگی کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری اور نجی سکولوں میں مورخہ 22 نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری اعلان کے بعد تمام تعلیمی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔ دریں اثناء  چیف ٹریفک ا?فیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ فوگ اور سموگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے سے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری دھند میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ڈرائیورزدھند میں مناسب رفتار سے سفر کریں۔ اوورٹیکنگ اورگاڑی کو مین روڈ پر پارک کرنے سے اجتناب کیا جائے۔بوقت ضرورت گاڑی کو سڑک کی انتہائی بائیں لین میں ہی پارک کیا جائے۔ گاڑیوں کو چاروں انڈیکٹرز چلتے رہنے دیں۔دھند میں چلتی گاڑی سے ہاتھ اور منہ نکالنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔گاڑی کے فرنٹ اور بیک ویو مرر پر اوس نہ جمنے دیں۔ٹریکٹرٹرالی،ریڑھا اور دیگر سلوموونگ گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز لازمی لگائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس او ر محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہیں،رواں ماہ کے دوران6353جبکہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 36ہزار سے زائد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہری سموگ کے دوران مکمل احتیاط برتیں۔سموگ کے دوران عینک اور ماسک کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف سکول،کالجز،یونیورسٹز،بس اڈاوں اور ٹرانسپورٹ دفاتر میں شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانے بارے بریف کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…