بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خبردار!گھر سے باہر نکلنے کے بعد فوگ اور سموگ سے کیسے بچا جائے؟عوام کو ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہہ دیا گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ فوگ اور سموگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے سے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری دھند میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

ڈرائیورزدھند میں مناسب رفتار سے سفر کریں ۔ اوورٹیکنگ اورگاڑی کو مین روڈ پر پارک کرنے سے اجتناب کیا جائے ۔بوقت ضرورت گاڑی کو سڑک کی انتہائی بائیں لین میں ہی پارک کیا جائے ۔ گاڑیوں کو چاروں انڈیکٹرز چلتے رہنے دیں۔دھند میں چلتی گاڑی سے ہاتھ اور منہ نکالنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔گاڑی کے فرنٹ اور بیک ویو مرر پر اوس نہ جمنے دیں۔ٹریکٹرٹرالی،ریڑھا اور دیگر سلوموونگ گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز لازمی لگائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس او ر محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہیں،رواں ماہ کے دوران6353جبکہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 36ہزار سے زائد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہری سموگ کے دوران مکمل احتیاط برتیں۔سموگ کے دوران عینک اور ماسک کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف سکول،کالجز،یونیورسٹز،بس اڈاوں اور ٹرانسپورٹ دفاتر میں شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانے بارے بریف کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…