لاہور( این این آئی )بلک ہیڈ سیٹوں کا معاملہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل تک جا پہنچا، مانچسٹر جانے والی خواتین کو اضافی ادائیگی کرنے کے باوجود بلک ہیڈ سیٹوں سے اٹھایا دیا گیا۔معمر خاتون یاسمین عارف اور اس کی بھتیجی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کا اندراج کرتے ہوئے لکھا کہ پرواز پی کے 701 کی اضافی گنجائش والی سیٹوں کیلئے 60 پائونڈ ادا کیے۔
کیپٹن اور عملے نے ہراساں کیا اور آف لوڈ کرنے کی دھمکی دی، بلک ہیڈ سیٹوں پر سفارشی مسافروں کو بٹھا دیا گیا، بزرگ خاتون یاسمین عارف دوران سفر کمر کی تکلیف سے دہائیاں دیتی رہیں۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، شکایات درست ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، پی آئی اے کیلئے مسافر ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔