اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،سپریم کورٹ نے 6 نئی آئی ٹی سروسز متعارف کروا دیں۔ بدھ کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں آئی ٹی کی نئی سروسز کا افتاح کر دیا،نئی سروسزز میں موبائل ایپ، کال سینٹر، جوڈیشل ایسٹا کوڈ شامل ہے،
سپریم کورٹ کی پانچ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا،سپریم کورٹ کی ویپ سائیٹ کو صارفین کے لیے اپ گریڈ کر دیا گیا،ججز اور وکلاء کی سہولت کیلئے آن لائن ریسرچ سینٹر کو مزید بہتر کر دیا گیا،تمام سروسز نادرا کی معاونت سے فراہم کی گئی ہیں۔ویب سائٹ اور ایپ کی لانچنگ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ موبائل ایپ کی لانچنگ ایک اور سنگ میل ہے، ویب سائٹ اور ایپ سے تمام معلومات وکلا اور سائلین کو میسرر ہوں گی، موبائل ایپ گوگل ایپ سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکی۔مشیر عالم نے کہاکہ سائلین وکلاء کے رحم و کرم پر ہوتے تھے،اب سائلین اپنے مقدمات سے متعلق معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نادرا کے تعاون سے یہ اپلیکیشن تیار کی، نادارا کے شکر گزار ہے جنہوں نے تعاون کیا، اطلاعات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کال سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سائلین کال سینٹر کے زریعے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔