میا نو الی (آن لا ئن ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 22 نومبر کو سرگودھا ریجن میں اپنے آبائی ضلع میانوالی میں زچہ بچہ ہسپتال اور میانوالی یونیورسٹی اور سرگودھا میانوالی روڈ کا افتتاح کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلظم کے متوقع دورہ کیلئے تمام انتظامات کر لئے گے ۔
وزیراعظم عمران خان کل 22 نومبر کو اپنے آبائی ضلع میانوالی آئیں گے جہاں وہ زچہ بچہ ہسپتال ،یونیورسٹی کا افتتاح اور میانوالی سرگودھا روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور میانوالی میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم نمل کالج میں سالانہ تقریب سے خطاب اور اراکین اسمبلی سے ملاقات اور ڈویڑنل سطح پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیراعظم سرگودھا میانوالی کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کیلئے جرنیلی روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔جس پر خرچ کا تخمینہ تقریبا 50 ارب روپے لگایا گیاہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس روڈ کے تعمیر کے بعد دوسرے مرحلہ میں روڈ کو فیصل آباد تک توسیع دی جائے گی۔اس طرح فیصل آباد سے براستہ سرگودھا روڈ کی تکمیل سے سرگودھا‘ فیصل آباد چنیوٹ حافظ آباد اور دیگر اضلاع کو سی پیک منصوبہ تک رسائی حاصل ہوگی اور اس منصوبہ سے علاقہ میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔