بنوں(آن لائن)بنوں میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارجاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاں بحق سی ٹی ڈی اہلکار گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہاتھا کہ بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں