منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

اے سے زیڈ تک پلان لے آئیں سب ناکام ہونگے حکومت نے اپوزیشن کو چیلنج کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وزیرہمایوںاخترخان نے کہاہے کہ اپوزیشن اے سے زیڈ تک پلان لے آئے سب ناکام ہوں گے  اور ان کی ساری خواہشیںان کے سینے میں ہی دم توڑ جائینگی، احسن اقبال نے درست کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا انکے دور سے کوئی موازنہ نہیں کیونکہ ہماراکرپشن کرنے والوں سے تو مقابلہ ہے ہی نہیں بلکہ ہمارا کارکردگی

دکھانے میں اپنے ساتھ مقابلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے حلقہ این اے 131کے رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی دہائیوں کے بعد عمران خان کی صورت میں مخلص لیڈر ملا ہے اور انشا للہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔اس ملک میں مافیاز نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اورہم نے پر عزم رہ کر مافیاز کو شکست دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ سارے مسائل حل ہو گئے ہیں بلکہ ہم بہتری لانے کے لئے دن رات کوشاںہیں ، حکومت نے اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر معیشت کی ڈوبتی نبض کوبحال کرنے کے لئے غیر معمولی فیصلے ہیں جن کا نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا ، طلب او ررسد کے فرق کو ختم کیا جارہاہے  ، بھارت سے تجارت بند ہونے کی وجہ سے ایران سے ٹماٹر منگوایا گیا ہے اور بہت جلد اس کی قیمتیںمستحکم ہو جائیں گی ۔مہنگائی میںکمی ہو گی اور جلدہوگی جس کے لئے مضبوط میکنزم بنایاجارہاہے  ۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے جاتے جاتے معیشت کی بجائے اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے غلط فیصلے کئے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ،انتہائی مہنگے کمرشل قرضے لئے گئے اور اس کا بوجھ بھی موجودہ حکومت کے کاندھوںپر ہے لیکن ہم مایوس نہیں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…