اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جس طرح رائیونڈ میں میاں نواز شریف کیلئے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے آئی سی یو بنایا تھا بالکل اسی طرح ایون فیلڈ ہائوس میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ان کیساتھ ڈاکٹر عدنان شروع سے ہیں جو کہ بہتر جانتے ہیں نواز شریف
اس وقت کن بیماریوں سے گزر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دو دفعہ ہارٹ سرجری انگلینڈ میں ہوئی اس کے علاوہ جتنے بھی ڈاکٹرز ہیں جنہوں نے ان کا علاج کیا وہ بھی انگلینڈ میں ہی ہیں ۔ نواز شریف کا علاج ہماری پہلی ترجیح انگلینڈ ہے اس کے بعد اگر ضرورت پڑتی ہے تو پھر دیکھا جائے گا انہیں کہاں لے کر جانا ہے ۔