کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جی ڈی اے کی دھمکی کام کر گئی ، حکومت نے ناراض اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے جبکہ
وزیراعظم کی ہدایت پر جی ڈی اے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ جی ڈی اے نے وفاقی محکموں اور احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض اتحادیوں سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کی اہے اس ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے بدھ کو ملاقات متوقع ہے جس کے بعد جی ڈی اے قیاد ت سے بھی ملاقات کی جائیگی ۔ تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنمائوں کے مابین ٹیلیفونک رابطے ہوئے جن میں جی ڈی اے کے تحفظات پر گفتگو ہوئی ۔ جی ڈی اے کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وزیراعظم کا نمائندہ وفد جلد کراچی میں ملاقات کرے گا ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ممکنہ ملاقات میں متحدہ کا وفد خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ، فیصل سبزواری ،میئر کراچی وسیم اختر اور امین الحق پر مشتمل ہو گا ۔