اسلام آباد(آن لائن) مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر پٹرولیم کا خواب دکھا کر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی تھما دی گئی جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے ہٹا کر وفاقی وزیر برائے سیفران کا قلمدان دے دیا گیا، اسد عمر فاقی وزیر منصوبہ بند ی مقرر کردئیے گئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کے روز کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،
جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کو حسب و عدہ وزارت پٹرولیم نہ مل سکی، مخدوم خسرو بختیار کو صاحبزادہ محبوب سلطان کی جگہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی بنا دیا گیا، جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وفاقی وزیر برائے سیفران کا قلمدان دے دیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی لگا دیا گیا ہے۔#/s#۔(وقار)