اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کے بعد مریم نواز کی بھی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل،ضمانتی رقم جمع کروادی گئی، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بھی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،
معروف صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مریم نواز کی بھی بیرون ملک جانے کی درخواست دی جاسکتی ہے اور عنقریب وہ اپنے والد کی ہی طرح بیرون ملک چلی جائیں گی، اس سلسلے میں درخواست تین سے پانچ دسمبر کے درمیان جمع کروائے جانے کا امکان ہے، رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں ضمانتی رقم بھی جمع کروادی گئی ہے،انہوں نے اس بات کے ا مکان کا اظہار کیا کہ مریم نواز اپنے والد کی طبیعت کی خرابی کو بھی جواز بناسکتی ہیں،کیونکہ بیٹی کو باپ کے پاس جانے کی اجازت دینا آسان ہوگا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے میں یہی بات سامنے آ رہی ہے کہ حسین نواز نے سارے انتظامات کیے ہیں۔لیکن حقیقت میں نواز شریف کے لیے سارے انتظامات کرنے والے سیف الرحمن ہیں جن کا قطر کے اندربہت بڑے پیمانے پر کاروبار ہے۔کچھ لوگ یہی بھی کہتے ہیں سیف الرحمن نے قطری خط میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔سیف الرحمن نے تمام کام پس پردہ رہ کر کیے لیکن نام حسین نواز کا آ رہا ہے۔نواز شریف کو ریلیف ملنے سے پہلے سے لے کر اب تک سیف الرحمن نے قطر میں بیٹھ کر کام کیے۔سیف الرحمن بھی چند روز بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔یادرہے کہ نوازشریف براستہ قطر،لندن کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔