پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اب نوازشریف کی واپسی ان کا ذاتی فیصلہ ہے،برطانوی حکام کو عدالتی فیصلے سے بھی آگاہ کیا جائے گا،کسی اور ملک جانا ہوا تو کیا کرنا ہوگا؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ آصف زرداری کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی یوٹرنز کی فہرست بہت لمبی ہے،

یہ ماضی میں جنہیں چور اور لٹیرے کہتے تھے آج انہی کے ساتھ بغل گیر ہیں۔شہزاد اکبر نے کہاکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے عوام کو یہ تاثر گیا ہے کہ صرف زرداری اور نوازشریف کا علاج بیرون ملک ہوسکتا ہے، ایسا ہوتا رہا تو قوم کا اعتبار اٹھ جائیگا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی ان کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم اگر وہ واپس نہ آئے تو ان کی مشکلات بہت بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق بیان حلفی دیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف علاج کرا کے واپس آئیں گے، بیان حلفی کی خلاف ورزی پر شریف برادران عدالتوں کے بھی مجرم ہوں گے۔مشیر برائے احتساب نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی شرط رکھنے کا مقصد نواز شریف کی وطن واپسی کو یقینی بنانا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے اسٹامپ پیپر کے ذریعے ان کی وطن واپسی کی یقین دہانی حاصل کی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی ذاتی جنگ نہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں اور انہیں سابق وزیراعظم کی روانگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی حکام کو عدالتی فیصلے سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اگر نوازشریف کسی اور ملک جاتے ہیں تو اس حکومت کے علم میں بھی تمام تر تفصیلات لائی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…