کراچی (این این آئی) حکومت پاکستان نے 3ماہ 13 دن بعدبھارت کے لیے خط سروس بحال کر دی ہے۔اجازت نامہ کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ڈاک خانوں کو سرکلر بھی جاری کر دیے گئے ہیں، فیصلہ کے تحت پاکستان سے عام خطوط،رجسٹرڈ خطوط اور ایکسپریس خطوط بھارت بھیجے جاسکیں گے جبکہ پارسل سمیت دیگر کسی بھی قسم کا سامان،اشیا نہیں بھیجوائی جاسکیں گی۔