آغا سراج درانی،اہلیہ بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس اہلیہ، بیٹاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کرتے ہوئے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے

روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ بیٹاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کردیا۔ عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ویگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مجھے ملک کی سیاست کا کیا پتہ میں تو جیل میں بیٹھا ہوں۔ میں پلی بارگننگ کیوں کرونگا اور کس لیے کرونگا؟ آصف علی زرداری ایک طاقتور انسان ہیں، انہوں نے بہت مشکلات دیکھی ہیں۔ آصف زرداری نواز شریف کی طرح نہیں ہیں۔ میں شروع سے ہی کثرت کرتا ہوں اور خود کو صحتمند رکھتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…