کراچی(این این آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے بھانجھے کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ، عدالت نے راؤ عامر شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹت میں راؤ عامر شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی دوران سماعت سندھ حکومت نے
اپنے جواب میں کہا کہ راؤ عامر شریف کانام نقیب اللہ قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں شامل کیا گیا تھا،پولیس تحقیقات میں راؤ انوار کے بھانجے کا نام بھی سامنے آیا تھا،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ راؤ عامر شریف عام شہری کے پولیس کوئی تعلق نہیں،پولیس کی کسی رپورٹ میں راو عامر شریف کا نام شامل نہیں،راو عامر شریف کانام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔