اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا ہے ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑو ں گا ۔ پچھلے دنوں کنٹینرز پر جو سرکس ہوئی دھرنے کا
ماہر تو میں ہوں ، پہلے ہی کہا تھا اگر یہ ایک ماہ کینیٹرز پر گزار دیں تو مان جان جائونگا ۔ مدرسے کے بچے بارش میں باہر اور مولانا فضل الرحمان گرم کمرے میں بیٹھے تھ ، دین کو پیسہ بنانے کیلئے فروخت کرنا ، بچوں سے جھوٹ بول کر سڑکوں پر لانا سے بڑا گنا کیا ہو سکتا ہے ۔ تاہم تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں میں سیاسی اختلافات کمی کی بجائے شدت اختیار کر گئے ہیں ۔ حکومت کی اتحادی جماعت جی ڈی اے بھی ناراض ، وفاقی حکومت کیساتھ مفاہمت پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ جی ٹی اے اور مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ، حکومت سازی کیلئے وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پر اعتماد نہیں تھا مگر وفاقی حکومت نے مشکل میں کبھی حال ہی نہیںپوچھا ، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے ۔ ان خیالات کا ذکر انہوں نے غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر کیا ۔