اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں سرکاری وکیل نے خود عمران خان کی بریت کی حمایت کر دی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ دور ان سماعت سرکاری وکیل نے خود عمران خان کی بریت کی حمایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابر اعوان نے دلائل مکمل کرلئے ۔ سر کاری وکیل نے بیان دیا کہ عمران خان کی بریت پر
کوئی اعتراض نہیں ۔ جج نے کہاکہ کیا استغاثہ نے درخواست کی مخالفت نہیں کرنی ؟ سرکاری وکیل نے کہاکہ یہ سیاسی مقدمات تھے ان میں سے کچھ بھی نہیں نکلنا۔سر کاری وکیل نے کہاکہ لوگ بھی پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے مرے ،کیس بھی انہیں پر بنا دیئے گئے۔دلائل سننے کے بعد عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا ، عدالت نے کہاکہ فیصلہ پانچ دسمبر کو سنایا جائے گا۔