اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب ایل این جی مہنگی خریدنے کا دعویٰ ثابت کرے ورنہ قوم سے معافی مانگے،دنیا میں 30 ایل این جی ٹرمینل لگے ،اگر ایک پاکستان سے سستا ہو تو بغیر ریفرنس کے سزا دیں ، علاج نوازشریف کا حق ہے ،واپس آ کر
جیل جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم ایل این جی ریفرنس میں جواب پہلے ہی دے چکے ہیں ،نیب کہتا ہے ایل این جی مہنگی خریدی گئی تو ثابت کریں اگر ثابت نہیں کر سکتے تو قوم سے معافی مانگے ۔۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں 30 ایل این جی ٹرمینل لگے اگر ایک پاکستان سے سستا ہو تو بغیر ریفرنس کے سزا دیں ۔ انہوںنے کہاہک پوری کیبنٹ کا ٹکس ریٹرن نکال لیں تو پتہ چل جائے گا کہ چور کون ہے؟۔نواز شریف کو باہر جانے پر صحافی کے سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نواز شریف باہر ہی تھے جہاں سے واپس آ کر کیسز کا سامنا کیا ،علان کے لے جا رہے ہیں علان ان کا حق ہے ،واپس آ کر جیل جائیں گے اور مقدمات کا سامنا کرینگے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ حکومت کہتی ہے کہ نواز شریف کو ریلیف دیا ۔ سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ عوام سے پوچھ لیں کے یہ ریلیف کا طریقہ ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کابینہ کی تبدیلی پہ کیا کہیں گے ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ نالائقوں کا ٹولا ہے ادھر سے اٹھا کر ادھر رکھ لیں نالائق نالائق ہی رہے گا۔