اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اپنے علاج کیلئے براستہ قطر لندن کیلئے ائیر ایمبولینس پر روانہ ہوگئے، ائیر ایمبولینس پر کتنا خرچ آتا ہے؟یہ وہ سوا ل ہے جس کا جواب ہر کوئی جاننا چاہتا ہے ، ائیر ایمبولینس پر آنے والے خرچ کے تین سے چار عناصر ہوتے ہیں جن کو مد نظر رکھ کر ائیرایمبولینس کے اخراجات کو کیلکولیٹ کیا جا سکتا ہے۔سب سے پہلے ائیر ایمبولینس میں موجود میڈیکل
کریو کی فیس ہوتی ہے جس میں فلائٹ سرجنز ، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس ہوتے ہیں۔ ایک فلائٹ سرجن کا یومیہ خرچ سات سو پاؤنڈز کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فیس بھی ایک ہزار پاؤنڈز کے لگ بھگ ہوتی ہے۔اسی طرح نرسز اور پیرامیڈیکس کو بھی ساڑھے تین سو سے چار سو پاؤنڈز فی یوم دئیے جاتے ہیں۔اس طرح یہ خرچ کئی ہزار پائونڈ میں چلا جاتا ہے ۔