ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کمسن بچی پر درد ناک تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین، ویڈیو کس نے بنائی اور والدین کا تعلق کہاں سے ہے؟ ‎

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون ایک کم سن بچی کو بری طرح پیٹ رہی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج تھا کہ یہ اس بچی کی سوتیلی ماں ہے، اس ویڈیو میں خاتون نے بڑی بے دردی سے بچی کو مارا،

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر لوگ اس خاتون کی تلاش میں لگ گئے اور اس خاتون کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی شروع کر دیا گیا، جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس وقت معلوم نہیں تھا کہ اس خاتون اور بچی کا تعلق کہاں سے ہے، سماجی کارکن بھی تلاش کے لیے اپنے طور پر سرگرم ہو گئے، لیکن اب معلوم ہو گیا ہے کہ اس خاتون کا تعلق کہاں سے ہے۔ اس خاتون کے بارے میں جموں لنکس نے بتایا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کاٹھوا سے ہے۔ جموں لنکس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے باپ نے دو ماہ قبل یہ ویڈیو چھپ کر بنائی، کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ ویڈیو دیر سے وائرل ہوئی۔ جس بچی پر تشدد کیا گیا وہ اس کی سوتیلی بیٹی نہیں تھی، انڈین چائلڈ ویلفیئر بورڈ نے مقدمہ درج کرکے بچی کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے، ان کے ایک پڑوسی نے جموں لنکس کو بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور دونوں میاں بیوی کے درمیان تقریباً روزانہ ہی لڑائی ہے اور پھر یہ بچوں پر بھی تشدد کرتے ہیں۔  اس ویڈیو میں خاتون نے بڑی بے دردی سے بچی کو مارا، اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر لوگ اس خاتون کی تلاش میں لگ گئے اور اس خاتون کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی شروع کر دیا گیا، جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس وقت معلوم نہیں تھا کہ اس خاتون اور بچی کا تعلق کہاں سے ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…