بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

 عمران صاحب چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں؟؟ن لیگ نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہزارہ موٹر وے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اْس شخص کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں جس کے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں،عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں، تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں؟عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے،عمران شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں، تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں،عمران آج پورے ملک کی طرح آپ بھی نواز شریف کو دعا دیتے جس نے پاکستان کو ہزارہ موٹر وے کا منصوبہ دیا،عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے،عمران شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آپ نے نفرت کی،جس کی نشانیاں دونوں کے چہروں سے عیاں ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وہ لوگ کون ہیں اور کہاں ہیں جن کو آپ چھوڑیں گے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی گئی،ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کی تکمیل سے قائد محمد نوازشریف کا آج ایک اور خواب پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب محمد نواز شریف کے منصوبوں کا ۱۰۰ سال بعد بھی افتتاح ہوگا تب بھی وہ نواز شریف کے منصوبے ہی ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ہزارہ کے عوام کو اس تحفے کی مبارک پیش کرتے ہی۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ اورخیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ محمد نوازشریف کا ایک اور وعدہ آج پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہر سڑک، ہر موٹروے اور ہر رابطے کی تکمیل پر آج قوم کے منہ سے ایک ہی بات نکل رہی ہے، شکریہ نوازشریف۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ کے عوام کے لئے نوازشریف کے اس تحفے کا سنگ بنیاد 2014 میں خیبرپختونخوا میں نالائق کی حکومت میں رکھاگیا۔

انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کی بصیرت کو سلام، انہیں معلوم تھا کہ نالائق نے خیبرپختونخوامیں کچھ نہیں کرنا،محمد نوازشریف کا وفاق اور اس کی اکائیوں کو رابطوں سے جوڑنے کا دوراندیشانہ خواب پورا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور ملتان اور ملتان سکھر موٹروے ایک سال سے مکمل ہے، نالائق سے افتتاح بھی نہیں ہورہا،آج نوازشریف کے اسی منصوبے پر نالائق تختی لگارہا ہے جس پر تنقید کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سو سال بعد بھی جس منصوبے کا افتتاح کریں گے تو وہ نوازشریف کا شروع کردہ ہوگا،پانچ سال خیبرپختونخواہ اور ایک سال وفاق میں حکومت کے باوجود نالائق ایک کلومیٹر سڑک نہ بنا سکے،نالائق اور نااہل کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے محمد نوازشریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…