اسلام آباد (آن لائن) نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟وزارت داخلہ نے بڑا اعلان کردیا،”معمولی“شرط عائد،تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، نوازشریف کسی بھی ایئرپورٹ پر عدالت کی تصدیق شدہ نقل دکھا کربیرون ملک جاسکتے ہیں، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ہی رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم
میاں نوازشریف کو باضابطہ ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت دے دی، وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ملنے پر کارروائی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام بدستورای سی ایل میں رہے گا۔نوازشریف کسی بھی ایئرپورٹ پر عدالت کی تصدیق شدہ نقل دکھا کربیرون ملک جاسکتے ہیں۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے 4 ہفتے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ سنایا تھا۔