کوئی بھی شخص عدالت کا فیصلہ آنے تک بے گناہ ہے،ہائی کورٹ کے اہم ریمارکس‎

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکرز کیخلاف توہین عدالت کیس میں کہا ہے کہ عدالتی کارروائی کا تقدس بہت اہم ہے، کوئی شخص عدالت کا فیصلہ آنے تک بے گناہ ہے،میڈیا ٹرائل صرف ملزم سے زیادتی ہی نہیں، عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں مداخلت کے مترادف بھی ہے،ہم توہین عدالت کے قانون کا غیر ضروری استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ پیر کو چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

دور ان سماعت سینئر اینکرز حامد میر، محمد مالک، کاشف عباسی، سمیع ابراہیم اور چیئرمین پیمرا عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی کارروائی کا تقدس بہت اہم ہے، کوئی شخص عدالت کا فیصلہ آنے تک بے گناہ ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا ٹرائل نہ صرف ملزم سے زیادتی ہے بلکہ عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں مداخلت کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا پر پری ٹرائل کئی لو گوں کو خودکشی پر مجبور کر چکا ہے ۔ چیف جسٹس نے حامد میر سے مکالمہ کیا کہ عدالت کی معاونت کریں کہ میڈیا ٹرائل کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ ‎چیف جسٹس نے کہاکہ دیکھنا ہے کہ میڈیا ٹرائل آزادی اظہار کے زمرہ میں آتا ہے یا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک اس حوالے سے قانون بن چکے ہیں، ہم توہین عدالت کے قانون کا غیر ضروری استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ایک اینکر نے کہا کہ لاہو ر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بھی نواز شریف کی ضمانت دے گی اور کہا کہ ڈیل ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ صحافی حضرات خود سوال فریم کریں کہ کن خطوط پر اس حوالے سے فری ٹرائل کا تحفظ کیا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ آزادی صحافت کی حدود اور سیلف سنسر شپ پر بھی عدالت کی معاونت کی جائے، آزادی اظہار اور عدالتی کارواء کے تقدس میں توازن قائم رکھنا چاہتے ہیں، میڈیا یہ بھی بتائے کہ عدالتوں نے کتنے عام لوگوں کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا خبر کیلئے صرف سیاستدانوں اور طبقہ اشرافیہ کے کیسز نمایاں کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھٹی والے دن کسی کیس کی سماعت قانون کے دائرہ اختیار میں ہے، میڈیا پر جیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یقین دلاتا ہوں کہ یہ عدالت کسی عام قیدی کی بیماری کا کیس بھی نواز شریف کی طرح ہی سنے گی۔ انہوںنے کہاکہ عدالت اس حوالے سے خود سوالات فریم کر کے عدالتی معاونین کو دے گی، صحافی اور اینکرز اس معاملے میں عدالتی معاونین کا کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر د ی گئی ۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…