ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ایک آدمی بیمار ہے اسے باہر جانے دیں اس پر سیاست نہ کریں یہ نہ ہو فلم الٹی چلنی شروع ہوجائے ،وفاقی وزیر نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

راولپنڈی( آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلے کیخلاف حکومت کو سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے ، ایک آدمی بیمار ہے اسے باہر جانے دیں اس پر سیاست نہ کریں یہ نہ ہو فلم الٹی چلنی شروع ہوجائے ، میں اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے ۔

وزیراعظم اس پر کام کریں تو عزت پائینگے ،کراچی سرکلر ریلوے کا 43 کلومیٹر پر محیط ٹریک میں سے 38 کلومیٹر خالی کروالیا گیا ہے اور بقیہ 5 کلومیٹر پر 10 ہزار سے زائد گھر قائم ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کام کرے اور ہم یہ منصوبہ بھی سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ راولپنڈی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کو سپریم کورٹ سے نہ رجوع کرنا چاہیے نہ رجوع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی بیمار ہے اسے باہر جانے دیں اس پر سیاست نہ کریں اس کے ساتھ اس شخص کو بھی اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے یہ نہ ہو کہ فلم الٹی چلنی شروع ہوجائے۔کابینہ میں ردو بدل اور گورنر کو عہدے سے ہٹانیکی اطلاعات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا 43 کلومیٹر پر محیط ٹریک میں سے 38 کلومیٹر خالی کروالیا گیا ہے اور بقیہ 5 کلومیٹر پر 10 ہزار سے زائد گھر قائم ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کام کرے اور ہم یہ منصوبہ بھی سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔حادثات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثوں میں ریلوے کے عملے کی کوتاہیاں ہیں ۔

جس سے میری محنت پر پانی پھرجاتا ہے۔ملک کے حالات کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے جس کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں اور کام کریں گے تو ہی عزت پائیں گے۔آصف زرداری کی بیرونِ ملک روانگی کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 افراد کا کیس ہے۔

ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ خورشید شاہ کے علاوہ باقی سب پلی بارگین پر ہیں جبکہ خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں راولپنڈی واحد شہر ہوگا جس میں 4 یونیورسٹیز ہوں گی اس کے علاوہ ہم نے ہسپتالوں کی صورتحال بہتر کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کے خیابان سرسید چوک پر 200 کنال رقبے کا دنیا کا جدید ترین 14 آپریشن تھیٹر والا زچہ و بچہ ہسپتال بنایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی خواتین کی تعلیم کے لحاظ سے 27ویں نمبر پر تھا جو گزشتہ 10 سال سے پہلے نمبر پر موجود ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ چین کی معاونت سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جس کے لیے فنڈز چین فراہم کرے گا جبکہ زمین محکمہ ریلوے کی ہوگی اور اس یونیورسٹی میں چینی تعلیم کو اہمیت دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…