بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل،حکومت اپنے حکومتی حد میں رہے عدالت نہ بنے،خبردار کردیاگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس اور وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر کے توہین عدالت کر رہے ہیں،محمد نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے،حکومت اپنے حکومتی حد میں رہے عدالت نہ بنے،انشاء اللہ محمد نواز شریف کے

صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزراء نے پریس کانفرنس میں پیغام دیاکہ انہیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں،محمد نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے،تمام مقدمات میں محمد نواز شریف کی سزا عدالت معطل کرچکی ہے،اعلیٰ عدلیہ نے سزا معطلی کے فیصلہ میں تحریر کیا ہے کہ بادی النظر میں محمد نواز شریف کو دی گئی سزا غلط ہے،حکومت اپنے حکومتی حد میں رہے عدالت نہ بنے۔ انہوں نے کہاکہ وزراء عدالتی فیصلے کی غلط تشریح و تعبیر کرکے ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ جس شخص کی سزا اعلی عدلیہ معطل کر چکی ہو،اس میں حکومت مداخلت کرکے کوئی شرط اوراس کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے شرط نہیں لگائی تھی تو پھر حکومت نے عدالت بننے کی کوشش کیوں کی؟،حکومت نے عدالت کا اختیار استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے ان کے ہاتھ میں کسی کے لئے خیر نہیں رکھی تو کم ازکم منہ ہی بند کر لیں تاکہ مزید رسوائی سے بچ سکیں،کابینہ کو غور کرنا چاہیے کہ وزیراعظم کی نالائقی اور نااہلی کا کیا علاج ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کو غور کرنا چاہیے کہ ٹماٹر کی قیمت ڈالر سے زیادہ کیوں ہے؟،حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ٹماٹر ڈالر سے مہنگا ہوگیا ہے،کابینہ کو غور کرنا چاہیے کہ ایک سال میں میں تاریخی 11 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ کیوں لیا؟۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کو غور کرنا چاہیے کہ ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی 14فیصد کیوں ہوئی؟،کابینہ غورکرے کہ گیس کی قیمت 200 فیصد اور بجلی کی قیمت 50 فیصد بند کیوں بڑھائی؟،کابینہ غورکرے کہ پاکستان میں آج روٹی، روزگار، کاروبار، دوکان، فیکٹری اور صنعت کیوں بند ہے؟،کابینہ غور کرے کہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر حکومت کب دے گی؟، کابینہ غور کرے کہ اس نے قوم کے ساتھ اتنے جھوٹ کیوں بولے؟۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ غور کرے کہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین معاشی حالات سے دوچار ہے اور نااہل وزیراعظم چھٹی پر چلے گئے ہیں،کابینہ غورکرے کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ چوری کے کیس میں جواب کیا دینا ہے؟،22 کروڑ عوام کی دعاؤں کے سائے میں منگل کو محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے الوداع کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ محمد نواز شریف کے صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کریں گے،حکومت محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…