لاہور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پلان بی پرپنجاب پولیس کومتحرک کردیا گیا،ناکام بنانے کے لیے جے یو آئی(ف) کے مدرسوں کی نگرانی شروع کردی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے مدرسوں میں
زیر تعلیم بچوں اور عملے کی نگرانی شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کی سرپرستی کرنے والے افراد کو بھی مانیٹرکیا جارہاہے۔پنجاب کے تمام پولیس افسران کو مدرسوں میں ہونے والی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔