جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

شہبازشریف حکومت کی اتحادی جماعتوں کے مشکور لیکن کیوں؟اپوزیشن لیڈر نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے نیک جذبات اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر حکومت کی اتحادی (ق) لیگ اورایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے

کہ چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویزالٰہی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے شکر گزار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے نوازشریف کیلئے انسانی ہمدردی کا اظہار کیا،اے این پی اور پیپلزپارٹی کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نوازشریف کیلئے نیک خواہشات اور جلد صحتیابی کیلئے پیغامات بھجوائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام ، اپوزیشن کی جماعتوں اور حکومتی اتحادیوں کی جانب سے نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ئوں پر ان کے مشکور ہیں۔نوازشریف کی ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں،نواز شریف کی پاکستان میں عدم موجودگی پر ان کو مشن کو جاری رکھیں گے ،نوازشریف کی صحت پر ان تمام سیاسی جماعتوں نے انسانیت سے ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست کی بجائے مفاہمت اور انسانی بنیادوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے،تمام اتحادی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…