پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش سے سردی میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ بارشوں اور برف باری سے شانگلہ، کوہستان اور سوات سمیت متعدد علاقوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری سے شاہراہیں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بالائی

علاقوں میں برفباری نے موسم کو اور خوشگوار کردیا ہے،بٹگرام، کالام، سوات، مالم جبہ، مانسہرہ میں فلک بوس پہاڑوں نے برف کی چادراوڑھ لی۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں مزید اڑتالیس گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت میں درجہ حرارت صفر، دالبدین میں تین اور قلات میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی موسم سہانا ہے، بارش اورٹھنڈی ہوائوں نے راولپنڈی میں سردی بڑھادی۔لاہور میں گزشتہ رات سے بارش نے موسم کو دلکش بنا دیا۔ اوکاڑہ، نوشہرہ، میاں چنوں ، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں ،بادل بھی چھائے ہوئے ہیں مگربارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں بھی بند ہو گئی ہیں۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانی اور مالی نقصان سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں۔محکمہ ریلیف کے مطابق سوات اور اپر دیر میں بارشوں سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا، ہری پور میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، اپر دیر میں متاثرین میں ٹینٹ، کمبل اور غذائی اشیا تقسیم کردی گئیں، دیر بالا میں بارشوں سے 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔کولئی پالس کوہستان میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے متعدد مقامات پر شاہراہ بند ہو گئی ، تیمرگرہ کے مقام پر بھی بارش کی وجہ سے لینڈ سلائینڈگ ہوئی ہے، ادھر شدید برف باری کی وجہ سے کاغان اور بالائی علاقوں تک شاہراہ بند ہو گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مالاکنڈ اور ہزارہ میں بند شاہراہوں کو جلد بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے شاہراہوں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…