اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اور شہباز شریف نے الگ الگ بیان حلفی میں کیا لکھا؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دو الگ الگ بیان حلفی جمع کرائے گئے ہیں۔دونوں بھائیوں کی جانب سے بیان حلفی 50، 50 روپے کے الگ الگ اسٹامپ پیپرز پر لکھ کر جمع کرائے گئے۔

نواز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا گیا ہے کہ مجھے4ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے پاکستان سے باہر جانے دیا جائے، میں صحت مند اور سفر کے قابل ہوتے ہی فورا واپس آجاؤں گا۔بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے بھائی کی جانب سے دی گئی انڈر ٹیکنگ(بیان حلفی)کا پابند ہوں۔شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف کے صحتیاب ہونے اور ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ 4 ہفتوں میں اپنے بھائی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کو یقینی بنائیں گے۔شہباز شریف نے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ نوازشریف کی طبی رپورٹس بھی ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو وقتا فوقتا بجھوائیں گے۔انہوں نے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ اگر کسی بھی سطح پر وفاقی حکومت کو مصدقہ اطلاع ملی کہ نواز شریف بیرون ملک قابل سفر حال میں رہ رہے ہیں تو پاکستان ہائی کمیشن کا نمائندہ ان کے معالج سے ملاقات کرکے ان کی صحت کی تصدیق کرنے کا مجاز ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…