بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے کتنے لوگ لگے ہوئے ہیں؟بڑا انکشاف کردیا گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(اے این این ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے،عدالت نے حکومت اور نوازشریف دونوں کی عزت رکھ لی ہے۔

راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سپیشل سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنا والا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا، اللہ تعالی نوازشریف کو صحت دے، شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل ہوئی ہے، انہوں نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتہ بعد علاج کے بعد واپس آئیں گے، انہیں 4 ہفتوں کے لئے اجازت مل گئی ہے اور ہائی کورٹ نے جانے کی اجازت دی، یہ نہ نوازشریف کی جیت ہے اورنہ ہماری ہار ہے، یہ قانون کی فتح ہے، عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا۔ یہ بہت کنجوس ہیں،یہ لوگ سمجھتے ہیں کفن کے ساتھ جیبیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتے بعد علاج کروا کر واپس آہیں گے، مولانا فضل الرحمن نے پوری کوشش کرکے دیکھ لیا مگر کچھ نہ مل سکا،وہ کسی کے کہنے پر نہیں اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں،انہیں تو جانا ہی تھا، انہیں تو جلدی جانا تھا تاہم 2 دن مزید رکنے پر انہیں داد دیتا ہوں، سیاست ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے ، آصف علی زرداری کے کیس میں پلی بارگین کے لیے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں، 15 جنوری سے حالات بہتر ہو جائیں گے، ریلوے میں 80 لاکھ پیسجنرز بڑھائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…