پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نوازشریف کے ذاتی معالج کو حکیم قرار دیدیا،کچھ دن میں ”جاتی امرا“کی دیواروں پرکیالکھاہوگا؟بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو حکیم قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان ڈاکٹر نہیں حکیم ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اس وقت شریف خاندان کی تحویل میں ہیں،کچھ دن میں جاتی امراکی دیواروں پرلکھاہوگانوازشریف کورہاکرو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کونوازشریف کے علاج پرسنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے، خواجہ آصف،مریم نواز اور احسن اقبال صحت

پرسیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  شہبازشریف بھی چاہتے ہیں نوازشریف باہرجائیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈکی رقم ہم نے نہیں عدالت نے طے کی ہے،یہ پیسہ کسی کاذاتی نہیں عوام کاہے جس کومعاف نہیں کیاجاسکتا، ہم نے وہ رقم لکھی ہے جوعدالتوں نیان پرجرمانہ عائدکیاہے، انڈیمنٹی بانڈمیں رقم لی گئی نہیں صرف لکھنے کاکہاگیاہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اصولوں کی جنگ سیانہیں کس نیروکاہے،نوازشریف سے کسی اورن لیگ رہنماکوملنے نہیں دیا جارہا اگر نوازشریف سنجیدہ بیمارہیں توہسپتال سے گھرکیوں منتقل کیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…