نوازشریف کی روانگی،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے،علاج کہاں اور کب سے شروع ہوگا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

16  ‬‮نومبر‬‮  2019

لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں علاج کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز نے لندن میں تمام انتظامات کر لیے ہیں، ماہر ڈاکٹرز سے معائنے کیلئے وقت حاصل کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔نواز شریف کو لندن لے جانے کیلئے

ایئر ایمبولینس کی بکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایئر ایمبولینس کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کی جارہی ہے۔ ابھی صرف وزارت داخلہ کی طرف سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔حسین نواز نے اپنی بہن مریم نواز کو ٹیلیفون کیا ہے، ٹیلیفون کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔ سامان تیار ہوگیا ہے، میں نے کمپنی سے رابطہ کر لیا ہے، کلیرنس سرٹفیکیٹ جلدی آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…