بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ابتدائی انتخابی فہرستیں دسمبر 2019 میں شائع کی جائیں گی،پاکستان میں ووٹروں کی کل تعداد کتنے کروڑ ہوگئی؟ الیکشن کمیشن  نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت دسمبر 2019 کے پہلے عشرہ میں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق غیر حتمی / ابتدائی انتخابی فہرستوں کی طباعت کا کام شروع کردیا گیا ہے. غیر حتمی /ابتدائی فہرستیں مرحلہ وار تمام اضلاع کو فراہم کی جائیں گی.

ابتدائی انتخابی فہرستیں ہر ضلع میں قائم کیے گئے ڈسپلے سنٹرز /معائنہ مراکز میں رکھی جائیں گی تاکہ ووٹرز معائنہ کرکے تسلی کرلیں کہ انکا اور اہل خانہ کا ووٹ درست انتخابی علاقہ میں درج ہے، ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ، فارم 16 برائے اخراج / اعتراض اور فارم 17 برائے درستگی کوائف جمع کروانے کی سہولت ہوگی،عوام الناس اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں 20000 سے زائد ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں،ڈسپلے سنٹرز انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ڈسپلے سنٹرز آنے والے افراد کو ضروری معلومات اور معاونت فراہم کریں۔واضح رہے قانون کے مطابق ووٹ کو درج یا منتقل صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر کروایا جاسکتا ہے،11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد  ووٹرز پر مشتمل ابتدائی انتخابی فہرستیں دسمبر 2019 میں شائع کی جائیں گی،سرکاری ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ کسی دیگر پتہ پر بھی ووٹ درج کرواسکتے ہیں جہاں پر انہوں نے ملازمت کی وجہ سے رہائش اختیار کی ہے. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا کہ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت میں وہ اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنا اور تمام اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…