ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کو”اناڑی کھلاڑیوں“کے مشورے،چودھری شجاعت حسین  نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا ثبوت دیا،

جنرل مشرف کو بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ وہ حکومتی رٹ قائم کریں۔ اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہوا ہے جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر کوئی جھگڑا نہیں ہوا نہ ہی لاٹھی اور گولی چلی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے حالات کو کنٹرول کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے تجربے اور حکمت عملی سے سارے حالات کو بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا اور ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا، اگر حالات خراب ہو جاتے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا دھرنے کے دوران ہمارا مسلسل ان سے رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان سارے حالات کو خوش اسلوبی سے کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ہزاروں افراد کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔  پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا ثبوت دیا، جنرل مشرف کو بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ وہ حکومتی رٹ قائم کریں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…