جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جے یو آئی کا چوتھے روز بھی  دھرنا جاری،ٹریفک معطل،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) جے یو آئی کا چوتھے روز بھی سندھ بلوچستان کے بارڈر پر دھرنا جاری رہا دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جے یو آئی کی جانب سے چوتھے روز بھی سندھ بلوچستان کو ملانے والے بارڈر زیرو پوائنٹ پر دھرنا جاری رہا کارکنان کی بڑی تعداد دھرنے والی جگہ پر موجود تھی،

دھرنے میں شامل کارکنان نے حکمرانوں کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی، جے یو آئی کے دھرنے کے باعث بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی، اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی، ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلع شکارپور کے امیر مولانا عبداللہ پہوڑ، مولانا عبداللہ مہر، مولانا محمد طیب میکھو، مولانا سلیم اللہ بروہی، حافظ عباس نوناری، مولانا عبدالقادر بنگلانی، حماد اللہ انصاری، حافظ محمد رمضان سومرو، اسد اللہ حیدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ ہماری تحریک کا مقصد ہے، ہماری تحریک نے حکومت کی جڑیں کمزور کردی ہیں آزادی مارچ کے بعد بی پلان حکومت سے نجات کا باعث بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن جدوجہد نے ثابت کردیا کہ جے یو آئی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے فلفور مقدمات ختم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ جیکب آباد میں جے یو آئی کی جانب سے چوتھے روز بھی سندھ بلوچستان کو ملانے والے بارڈر زیرو پوائنٹ پر دھرنا جاری رہا

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…