لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے پانی کے بلوں میں 120فیصد اضافے کے مجوزہ فیصلے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بیروگاری کی وجہ سے عوام
پہلے ہی پریشان ہیں،پنجاب حکومت نے پانی کے بلوں میں 120فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واٹر ٹیرف بڑھانے کا مقصد شہریوں کے جیبوں میں ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔مطالبہ کرتا ہے کہ پانی کے بلوں میں 120فیصد اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیاجائے۔