کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اہم بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی، 17 اداروں کی نجکاری کافیصلہ برقرار،پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ہوٹلوں کی فروخت کی بھی تیاریاں

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیتے ہوئے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی۔ جمعہ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیا

کہ کمیٹی نے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی،نجکاری کمیشن کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ہوٹلوں کی فروخت پر ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دے دی، اعلامیہ میں کہاگیا کہ پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کیلئے ٹاسک فورس کے سربراہ وزیر نجکاری محمد میاں سومرو مقرر کر دیئے گئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کمیٹی میں ممبر مقرر کر دیئے گئے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ سے روزویلٹ ہوٹل سے بہترین منافع لینے کیلئے کی گئی سٹڈی رپورٹ پر بریفنگ کی ہدایت کر دی۔ مشیر خزانہ نے ٹوئٹ کیاکہ حکومت نے 310 میگا واٹ ونڈ پاور بجلی کی خریداری کیلئے چھ کمپنیوں سے معاہدے کر لیے،عالمی بینک اور آئی ایف سی ان پاور پلانٹس کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…