نواز شریف کے قریبی ساتھی کوکسٹم انٹیلی جنس نے 50ملین جرمانہ اور گاڑیاں ضبط کرنے کے بعداشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی شروع کردی

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن کی ریڈکو ٹیکسٹائل سے کروڑوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑیوں کے معاملے میں کسٹم انٹیلی جنس نے 50ملین جرمانہ اور گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ سیف الرحمان کو اشتہاری قرار دینے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے

جبکہ ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس نے ملک میں مزید 254 گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادوں کے لئے شکار کے لئے منگوائی گئی 254 لگڑری گاڑیوں میں سے کسٹم نے 26 گاڑیوں جن پر قطر کے سفارتخانے کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں کو کلرسیداں میں ریڈکو ٹیکسٹائل میں چھاپہ مار گزشتہ سال ستمبر میں پکڑا جس کے بارے میں سیف الرحمان سمیت دیگر ملزمان جن میں عرفان صدیقی، عارف شاہین خان شامل تھے کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ کسٹم انٹیلی جنسنے کیس کلکٹر ایڈجوڈیکیشن شہناز مقبول کو بھجوا دیا جنہوں نے فیصلہ کیا کہ 26 گاڑیوں پر 50ملین روپے جرمانہ کر دیا اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت کی جبکہ ملک میں قطری سفارتخانے کے ذریعے مزید 254 گاڑیوں کو بھی پکڑنے کا حکم سنایا۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب ڈی جی کسٹم نے بغیر ڈیوٹی ادا کئے 254گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے سپرنٹنڈنٹ کسٹم عبدالمالک پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی جو ملک بھر کے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر گاڑیاں برآمد کریں گے۔ یاد رہے کہ قطری شہزادوں کے لئے سفارتخانے کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں پاکستان منگوائی گئیں تھیں اور کسٹم حکام نے ریڈکو ٹیکسٹائل میں چھاپہ مار کر برآمد کیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کو 3 ماہ بعد قطر واپس بھیج دیا جاتا تھا۔ بعدازاں ان گاڑیوں کو نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کی ریڈکو ٹیکسٹائل کلرسیداں ایک فیکٹری میں رکھا گیا تھا جہاں سے برآمد ہوئی تھیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…