جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لاڑکانہ جہاں کبھی بھٹو کا راج تھا آج ”کتوں“ کا راج ہے، جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے کھری کھری سنادیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) لاڑکانہ جہاں کبھی بھٹو کا راج تھا وہاں اب کتوں کا راج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب کتوں سے خلاصی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو آصفہ بھٹو زرداری کو ناگوار گزرا۔ نتیجے کے طور پر لاڑکانہ سے وہ مہم ختم کردی گئی۔ یہ باتیں عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ایک بیان میں کہی۔3

انہوں نے کہا کہ مہم کے خاتمے کا براہ راست نتیجہ یہ نکلا کہ تقریباً 6، 7 کتوں نے ایک معصوم بچے پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں کا تو کچھ نہیں ہوا بچہ کموڑ دیا گیا۔ سندھ کی حکومت پیپلز پارٹی کی شان یہ ہے کہ لاڑکانہ میں کوئی مناسب علاج معالجے کا سسٹم نہیں ہے۔ لہٰذا بچے کو انڈس اسپتال کراچی لے جایا گیا، جہاں اسے داخل کرلیا گیا ہے۔ خدا کرے اس کی جان بچ جائے۔ جسٹس وجیہ نے کہا کہ جانوروں سے محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ لیکن انسانوں سے محبت کرنا افضلیت کا حامل ہے۔ اگر کتوں سے اتنی محبت ہے تو گائے ماتا کی پرستش اور اس سے محبت کرنے والوں کو فالو کیا جانا چاہئے جنہوں نے بہت سارے دھرم شالے بنا رکھے ہیں۔ جہاں گائے کے گھاس چارے کا بندوبست ہوتا ہے۔ چیئرمین عام لوگ اتحاد نے کہا آصفہ بھٹو صاحبہ سے ہماری گزارش یہ ہے کہ لاڑکانہ میں گاؤ شالا کی طرز پر کتوں کیلئے بھی کوئی احساب کتاب کردیں‘بلکہ سندھ میں پی پی کا استحقاق ہے پورے صوبے میں ایسا کردیں۔ لیکن خدا کے واسطے کتے کے کاٹنے کی ویکسین تو حکومت سندھ خرید لے۔ لاکھوں ویکسین حکومت پاکستان نے بنائے ہیں۔ اس سے متعلق رپورٹ یہ ہے کہ مشکل سے دو ڈھائی ہزار ویکسین حکومت سندھ نے حاصل کی ہیں۔ کیا یہاں پر کتوں کی حکومت ہے۔ کیا سندھ سے سندھ کے لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ شہری ہوں یا دیہاتی ہوں کیا جرم کیا ہے سندھ کے لوگوں نے کہ اس طرح کے حکمران ان پر مسلط کر دیئے گئے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہیں انسانیت کی بنیادی قدریں بھی چھو کر نہیں گئی ہیں۔جو کچھ بھی متاثرہ بچے کے ساتھ ہوا ہے ہم اور پوری قوم اس پر سراپا احتجاج ہے۔ پیپلز پارٹی اور اس کے موجودہ سربراہان کو ہم وارننگ دیتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ پاور میں نہیں ہوں گے اور پھر یہی کتے ان کا پیچھا کریں گے۔ اور نتائج کا تو انہیں اندازہ ہو ہی گیا ہوگا۔#



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…