واشنگٹن(آن لائن) امری کی اراکین کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے وادی میں عائد کی جانے والی قدغنیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی
حقوق انسانی سماعتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران رکن کانگریس پر امیلاجے پال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات انتہائی باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا وادی میں بغیر مقدمات کے لوگوں کو گرفتار کرنا، مواصلاتی پابندیاں اور کسی تیسرے فریق کو وہاں کے دورے کی اجازت نہ دینا ہمارے قریبی اور حساس تعلقات کے لئے بھی خطرناک ہے۔ ڈیموکریٹس رکن کانگریس شیاجیکسن نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ وادی کشمیر میں بھارتی اقدامات سے مسلم کمیونٹی کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے اقدامات سے ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی ہونے کے لئے ہندو ہونا یا ہندونظریات کا ماننا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیر میں اپنا موجودہ رویہ برقرار رکھا تو کشمیریوں کے حقوق اور آزادی کے لئے یہ سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو مزید خطرناک سے روکنے کے لئے عالمی برادری کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ #/s#۔(جاوید)