لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ مولوی فضل الرحمن کی لاشیں اٹھانے کی خواہش پوری نہیں ہوئی مصیبت ٹلنے پر حکمرانوں کو جہاد کشمیر کا اعلان کرنا چاہیے ربیع الاول کے مقدس مہینے میں
اپنے مفادات کیلئے شاہراؤں کو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محافل منعقد نہ کرنے والے یہ لوگ دوسرے مسلمانوں کی محافلِ میلاد میں بھی روکاوٹ پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔مقدس مہینے میں شاہروں کو بند کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔مولوی فضل الرحمن نے کشمیر کاز دفن کرنے کا مشن پورا کر لیا ہے۔ قوم نئے سرے سے کشمیر کیلئے آواز بلند کرے۔مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مظلوم و مجبور تو ہیں ہی اب تو ان سے عید میلاد النبی ﷺ منانے کاموقع بھی چھین لیا ہے۔اقوام متحدہ اور او آئی سی کی بے حسی سب پر واضح ہو چکی ہے۔اقوام متحدہ میں کی گئی عمران خان کی تقریر کے بے سود ہونے کے بعد حکومت پاکستان کے پاس کشمیریوں کی عملی مدد نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔استحکام پاکستان کیلئے اعلان جہاد ضروری ہے۔مہا بھارت ایجنڈے کو روکنے کیلئے سخت نظریاتی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔جمیعت علماء ہند کے سربراہ ارشد مدنی کا بابری مسجد کی جگہ مندر بننے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے بھارت کے مسلمانوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔ مسلمانوں کا بابری مسجد کے بارے میں مؤقف کمزور کرنے کی بھارتی سازش۔ بابری مسجد کے انہدام کے بعد دارلعلوم دیوبند کو کروڑں روپے اس مدّمیں دیے گئے تھے اس وقت مسلمانوں کو ایسے نام نہاد لیڈر یہی کہہ رہے تھے۔ آپ صبر کریں ہم سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑیں گے۔ظالمانہ فیصلے پر پھر مسلمانوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرنے کے فضائل بیان کر رہے ہیں۔