عالمی سطح پر پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان گرین کلائیمٹ فنڈ کی سربراہی کرے گا۔گرین کلائمیٹ فنڈ کے 24 رکنی بورڈ نے پاکستان کے ممبر نعمان بشیر بھٹی کو متفقہ طور پر 2020 تک صدر متخب کر لیا گیا۔

پاکستان اور فرانس دونوں ممالک کے نمائندے گرین کلائیمٹ فنڈ کی سربراہی کریں گے۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ کی سربراہی ملنا بڑا اعزاز ہے، سربراہی ملنے سے مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ عالمی ممالک 100ارب ڈالر کا فنڈ مختص کریں گے، پاکستان اب تک 140ملین ڈالرز کا فنڈز لے چکا ہے، سربراہی ملنے سے مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا، پاکستان 10ارب درخت اگانے کے لئے بھی معاونت حاصل کر سکے گا۔اس سے پہلے عالمی سطح پر بون چیلنج میں پاکستان کی جانب سے 10ارب درختوں کی سونامی مہم کے ذریعے جنگلات کی بحالی کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔پاکستان پہلا ملک ہے جس نے وسیع و عریض رقبے پر جنگلات کی بحالی کا عزم کیا تھا۔گرین کلائمٹ فائنڈ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے لئے مختص کیا گیا سب سے بڑا فنڈ ہے۔ جس میں 2015 سے 7 بلین یو ایس ڈالر جمع کیے کا چکے ہیں۔اور 2023 تک 9.8 بلین یو ایس ڈالر موسمیاتی تبدیلی پروجیکٹ کے فنڈز کے لیے ترقی پذیر ممالک کو فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔اعجاز خان



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…