نوازشریف سے اپنے محلات سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا نہیں کہا گیا،حکومت نے وضاحت کردی،حیرت انگیزانکشافات

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جیل کے قیدی محمد نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کیں – کراچی سے ڈاکٹرمنگوایا اور وزیراعلی پنجاب نے اپنا جہاز بھی اس مقصد کے لئے مختص کیا – ہم نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کررہے بلکہ ان کی فیملی ان کی صحت پر سیاست کررہی ہے-نواز شریف کو جرمانے یا سزائیں عمران خان یا پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں دیں

بلکہ عدالت نے دی ہیں اور بیماری کی وجہ سے ان کی سزا معطل ہوئی ہے-ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے حکومت نے ضمانتی باؤنڈ مانگے ہیں انہیں یہ نہیں کہا گیا کہ وہ اپنے محلات سرکاری خزانے میں جمع کروادیں – اس حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا- صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج ڈی جی پی آر آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے- صوبائی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے لئے مختصر اور طویل المیعاد منصوبہ بندی کی گئی ہے- سابق حکمرانوں نے شہروں میں درخت کاٹ کر کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کئے ان کے پاس ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے نہ تو کوئی پلان تھا اور نہ ہی انہوں نے اس جانب کوئی سنجیدگی دکھائی- پی ٹی آئی کی حکومت نے گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام شروع کررکھا ہے جس کے تحت ملک بھر میں درخت لگائے جارہے ہیں -لاہور میں اب تک 2لاکھ 35ہزار درخت لگائے گئے ہیں – ماحولیات کے مسئلے پر عوام کے تعاون اور شراکت سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے اور عوام کو اس مسئلے کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے -انہوں نے کہا کہ 3شعبے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں جن میں ٹرانسپورٹ کا حصہ 43فیصد، صنعت 25فیصد اور زراعت 20فیصد ہے – حکومت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے- صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا

کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان اے بری طرح ناکام ہوا اور پلان بی بھی جلد اپنی موت آپ مر جائے گا- پلان اے کا بنیادی مقصد کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانا، دنیا کو مذہبی شدت پسندی دکھانا، منی لانڈرز کو تحفظ دینا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانا تھالیکن عوام نے مولانا کے اس ایجنڈے کو یکسر مسترد کردیا- انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا تو حکمرانوں نے ہمارے راستے میں ہرقسم کی رکاوٹیں کھڑی

کیں ہماری چادر اور چار دیوار ی کو پامال کیا جبکہ ہم نے مولانا کو رستہ دیا نہ تو کوئی گرفتاری کی اور نہ ہی انہیں تنگ کیا گیا بلکہ انہیں سہولتیں دی گئیں -دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ حکومت کے خلاف دھرنے والوں کے ساتھ ایسا بہترین سلوک کیا گیا ہو-صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات

درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں اور مالیاتی ادارے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے اقدامات کو سراہ رہے ہیں – ملک میں نئی سرمایہ کاری آرہی ہے اور معاشی اعشاریئے بہترہورہے ہیں -انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیر کے حوالے سے احتجاج ہوئے اور سکھ برادری نے ہمارا ساتھ دیا-ہم نے بھی سکھوں کے لئے کرتار پور راہداری کھول کر انہیں عظیم تحفہ دیا ہے-



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…