کراچی (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام کے تحت حب لکی چورنگی پر احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام(ف)
سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔