اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف گلو کار ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف گلو کار ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا ہے۔صدر مملکت نے ابرارالحق کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ابرارالحق کو (آج) اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد وہ وہ چیئرمین کی حیثیت سے ہلال احمر کا چارج سنبھالیں گے۔
ابرارالحق تین سال تک او آئی سی کے انسانی حقوق کے پہلے سفیر رہ چکے ہیں، انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کا بھی وسیع تجربہ ہے، ابرارالحق کی تقری میں ان کی سماجی خدمات کو مدنظر رکھا گیا ہے، ابرارالحق کے ادارہ سہارا فار لائف کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ابرار الحق کو ریڈ کریسنٹ کا چیئرمین بننے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ابرارالحق ریڈ کریسنٹ کے اچھے چیئرمین ثابت ہوں گے۔