منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے خاتمے میں صرف چند دن باقی،کاؤنٹ ڈاؤن شروع، مولانافضل الرحمان نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستانی عوام پر حکمرانی کے لائق نہیں ہے کیونکہ یہ منتخب حکومت نہیں بلکہ نامزدکردہ اور مینڈیٹ چور حکمران ہے اور کوئی بھی چور امین نہیں اور جو امین نہیں وہ صادق کیسے ہو سکتا ہے،پاکستانی عوام، سیاسی لیڈر شپ،

تاجر برادری سمیت ملک کے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے آزادی مارچ میں کسی نہ کسی حوالے سے شرکت کرکے عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے دوسرے روز حکیم آباد نوشہرہ جی ٹی روڈ پر کارکنوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، الحاج پرویز خٹک ون، فضل اکبر باچا، قاری اختر شید، قاری ریاض اللہ، عاصم خان علی زئی، ناصر خان یوسفزئی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کا گھر جانا چند دنوں کی بات ہے آزادی مارچ کے شرکا ء کی ہمت،جرات اور نظم وضبط کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اتنے بڑے احتجاج میں قومی املاک سلامت رہے یہاں تک کہ مارچ کے شرکاء نے از خود عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینسز کو راستہ دیا ہے یہی مہذب اور جمہوری سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سا لمیت ملک میں جمہوریت کی بقاء اور تحفظ ختم نبوت سمیت اس ماں دھرتی کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سروں پر حیاء کے چادر رکھنے کیلئے نکلے ہیں ہمارے آزادی مارچ اور دھرنے کی تشبیہ تحریک انصاف کے دھرنوں سے نہ دی جائے وہ ملک میں جنسی آلودگی اور ملک کو دوسروں کے ایجنڈے پر چلانے کیلئے نکلے تھے قوم نے فیصلہ دے دیا ہے اب عمران خان کنٹینر پر کئے گئے اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا

کہ حکمران آزادی مارچ کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں ایک طرف مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دوسری طرف دھمکی آمیز لہجہ استعمال کیاجارہاہے کسی کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں جس مقصد کیلئے نکلے ہیں وہی مقصد حاصل کرکے ہی رہیں گے اور ہمارا مقصد سلیکٹیڈ وزیراعظم کا استعفیٰ ہے عمران خان کے استعفے کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے جمعیت کے کارکنوں لیڈر شپ سمیت تمام سیاسی لیڈر شپ اس بات پر متفق ہے کہ عمران خان منتخب نہیں نامزد کردہ ہے وہ فلفور استعفیٰ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…